اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے  زیر اہتمام ماہ شعبان المعظم1441ھ میں بیرون ملک میں تقریباً255 مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش4ہزار64اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عاملاتِ مدنی انعامات بننےکا ذہن دیا۔یہ اجتماعات ہند کے شہرکولکتہ، دہلی، احمد آ باد اور ممبئی ریجن،عرب شریف ،بحرین ، یوکے ، ڈھاکہ بنگلہ دیش، چٹا گانگ بنگلہ دیش، نارتھ امریکہ اور یورپین ریجن کے ملک اسپین، ڈنمارک، سوئیڈن، فرانس اور جرمنی میں منعقد کئے گئے۔